4 دسمبر، 2015، 11:22 PM

تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بارشوں سے تباہی، 300 افراد ہلاک

تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بارشوں سے تباہی، 300 افراد ہلاک

بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں تین سو سے زیادہ ہوچکی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں، اور ہزاروں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں تین سو سے زیادہ ہوچکی ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں، اور ہزاروں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بارشوں سے تامل ناڈو کا دارالحکومت چنائی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سڑکوں اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے اور وہ تالاب اور نہروں کا منظرپیش کر رہی ہیں جبکہ کاروباری اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند پڑے ہیں۔ مختلف واقعات میں دو سو سترسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ تامل ناڈو میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ حکومت نے چنائی ایئرپورٹ بھی 6 دسمبر تک بند کر دیا ہے ۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں بھی مختلف حادثات میں 54 افراد ہلاک ہوگئے۔ آندھرا پردیش میں موسلا دھار بارشوں سے ضلع چتور، نیلور سمیت دیگر اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیںاور نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں تاہم مقامی افراد حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں۔

News ID 1860065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha